ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: فیس بک پر بی جے پی مخالف تبصرہ کرنے والی خاتون کو اجتماعی عصمت دری کی دھمکی 

منگلورو: فیس بک پر بی جے پی مخالف تبصرہ کرنے والی خاتون کو اجتماعی عصمت دری کی دھمکی 

Sun, 03 Jan 2021 19:44:23    S.O. News Service

منگلورو،3؍جنوری (ایس او نیوز) پچھلے دنوں اجیرے میں گرام پنچایت انتخابات کے نتائج نکلنے کے بعد پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس تعلق سے فیس بک پر پرمیلا ایم دیواڈیگا نامی سوشیل ورکر خاتون نے کچھ بی جے پی  کی فرقہ  پرستانہ سیاست کے خلاف  تبصرہ کیا تھا۔

اب سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں درج کی شکایت کے مطابق اس کمینٹ کے ردعمل میں اس خاتون کو اجتماعی عصمت دری (گینگ ریپ) کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس طرح خاتون کو دھمکی دئے جانے کے خلاف سوشیل میڈیا پر کافی لے دے ہوئی اوراس کے ساتھ ایک خاتون وکیل  کی قیادت میں خواتین کےوفد نے منگلورو میں واقع سائبر کرائم پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی ہے۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف ادروں اور تنظیموں نے پرمیلا دیواڈیگا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پرمیلا دیواڈیگا جن وادی مہیلا مورچہ کی کارکن ہے۔ جنوبی کینرا سی پی ایم کی ضلع کمیٹی نے اس طرح عصمت دری کے دھمکی دینے کی سخت مذمت کی ہے۔


Share: